آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے ایس پی کینٹ عبداللہ لک کو تبدیل کر دیا

جمعہ 24 مئی 2019 21:49

آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے ایس پی کینٹ عبداللہ لک کو تبدیل کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے ایس پی کینٹ عبداللہ لک کو تبدیل کر دیا ہے۔ مذکورہ ایس پی کے تبادلے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عبداللہ لک کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں چند روز قبل ایس پی کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ کو فوری طور پر سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسی طرح آئی جی پولیس پنجاب نے ڈی ایس پی زاہد عباس کو عہدے پر بحال کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :