پشاور کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون۔78گرفتار۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

جمعہ 24 مئی 2019 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ نے تین روز کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میںگرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 78کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پرپشاور میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیںاور ضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں کاصبح صادق کے وقت دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں بازاروں میں میں نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون تھری سارہ تواب عمر نے یونیورسٹی روڈ اور تہکال کے علاقے میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کر تے ہوئے گرانفروشی پر 23 افراد کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے رضوانہ ڈار نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں چیکنگ کر تے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 17 افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹائون ٹو عبد الولی خان نے جی ٹی روڈ اور ورسک روڈ سے 19 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون نجید اللہ خان نے فقیر آباد ، ہشتنگری پھاٹک اور دلزاک روڈ سے 15 گرانفروشوں کو گرفتار کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے گلبہار اور دورہ روڈ سے گرانفروشی پر4 افراد کو گرفتار کیا. ان گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش، جنرل سٹور مالکان، دودھ فروش، قصائی اور دیگر شامل ہیں انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :