وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر

جمعہ 24 مئی 2019 22:02

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پر تپاک استقبال اور پر تکلف ضیافت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔