لیویز فورس کوہلو کی مخی میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جمعہ 24 مئی 2019 23:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) لیویز فورس کوہلو نے حساس ادارے کی اطلاع پرماوندکے علاقے مخی میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہلوعبداللہ کھوسہ نے جمعہ کے روز لیویز لائن میں اے سی عبدالستار، لیویز رسالدار میجر شیر محمد مری اور تحصیلدار صمد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ ضلع میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہوناتھا تاہم لیویز فورس کے کیو آر ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کو قبضہ میں لیکر ضلع کو بڑے تباہی سے بچا لیا ہے اسلحے میں 12.7گن ایک عدد، 12.7 گن کے 270رونڈ،ایل ایم جی گن ایک عدد،آر پی جی سیون کے رونڈ 3عدد،آر پی جی سیون کے فیوز 3عدد،12.7گن کامیگزین ایک عدد،ہزاروں اسکیل رونڈ و دیگر اسلحہ شامل ہیںلیویز کے پہنچتے ہی تخریب کار رات کے تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم سرکوبی کی جارہی ہے انشااللہ جلد گرفتار کریں گے ضلع میں تخریب کاروں کے خلاف موثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا لیویز کی ماضی قریب میں کارروائیوں سے تخریب کاروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :