ترک صدر کی اہلیہ کی فرمائش پر افریقی کھانوں کی تراکیب پر مشتمل کتاب کی اشاعت

ہفتہ 25 مئی 2019 09:45

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینے ایردوان نے بڑی محنت سے تیار کردہ افریقی ممالک کے کھانوں کی کتاب کی متعارفی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے 25 مئی کو یوم افریقہ کے موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں کی بیگمات کو صدارتی محل میں افطار ڈنر پر مدعو کیا۔

(جاری ہے)

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینے ایردوان نے کہا کہ 2017 ئمیں بھی یوم ِافریقہ کے موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں کی بیگمات کے ساتھ مل کر" مینا بازار" کا اہتمام کیا گیا تھا اور اٴْس موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں کی بیگمات کو افریقی ممالک کے کھانوں کو متعارف کروانے والی کتاب تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو مکمل کر لیا گیا ہے ہے، جس پر انہیں بے حد خوشی ہے۔

کھانوں کی کتاب میں شمالی افریقہ، جنوبی افریقہ ، وسطی افریقہ اور افریقہ کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے مختلف اقسام کے کھانوں کی تراکیب شامل ہیں ۔افریقی کھانوں پر مشتمل اس کتاب کے ہر حصے میں مختلف علاقوں کے مخصوص کھانوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس طرح ترکی میں پہلی بار افریقی ممالک کے کھانوں کو متعارف کروایا گیا ہے اور ان کو کتابی شکل دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :