یورپی یونین کے انتخابات کا رنگ جرمنی کی افطار پارٹیوں میں بھی نظر آنے لگا

"ایک دن افطار پڑوسیوں کے ساتھ" یہ نام دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 مئی 2019 15:03

یورپی یونین کے انتخابات کا رنگ جرمنی کی افطار پارٹیوں میں بھی نظر آنے ..
شارلوٹن برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،مہوش خان) "ایک دن افطار پڑوسیوں کے ساتھ" یہ نام دیا گیا جرمنی میں موجود اور حالیہ یورپی یونین کے انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹ نے آج کے افطار ڈنر کو جو کہ ڈسٹرکٹ شارلوٹن برگ میں یہاں موجود تمام مسلم ریسٹورنٹس کے ساتھ مل کر یہاں بسنے والے مختلف قومیت کے مسلمانوں کو دیا گیا تھا۔



جس میں حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والی ایس پی ڈی کی نمائندہ گابی بی شوف Gabi bischoff نے خاص طور پر شرکت کی اور مسلمان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمان شرکاء کا کہنا تھا کہ اسلام مذہب میں پڑوسیوں کے بہت حقوق ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم سب اس دعوت میں شریک ہیں۔

اور جرمن شرکاء کا کہنا تھا کہ جرمنی سب کا ہے ۔

بلا کسی مذہبی یا ثقافتی تفریق کے یہاں ہر کسی کو اپنی مرضی کے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی پوری آذادی ہے۔

یہاں یوں ایک ساتھ مل بیٹھ کر آج روزہ افطار کرنے کا مقصد باہمی تعلقات کو بہتر بنانا ہے تاکہ ہم جرمنی میں بہتر اور مثالی معاشرہ کا قیام عمل میں لاسکیں۔ آذان کی آواز پر سب نے مل کر باقاعدہ روزہ افطار کیا۔رنگ برنگے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئ اور پھر سب نے وہیں باجماعت نماز ادا کی ۔

متعلقہ عنوان :