صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری
ہفتہ 25 مئی 2019 19:23
(جاری ہے)
جھنگ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے 60 منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر پابند سلاسل کیا گیا اور ان کے قبضے سے چرس18.075کلوگرام، ہیروئن 1.374 کلو گرام، لہن130 لیٹر، شراب 437 بوتلیں اور 03 چالو بھٹیاں برآمدکی گئیں جن میں 9-C کی29 مقدمات بھی شامل ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے جھنگ کو نا جائز اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم کے دوران 36 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ان ملزمان کے قبضہ سے رائفل 02عدد، ریوالور03 عدد، بندوق08عدد،پسٹل21 عدد اور70عددکارتوس برآمدکئے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف07 مقدمات درج کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے جبکہ کھلا پٹرول فروخت کرنے پر 12 مقدمات درج کئے گئے۔غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے پر11 مقدمات، بجلی چوری کرنے پر 50 مقدمات درج کئے گئے۔ دی پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریزیڈنٹس ایکٹ 2015 کے تحت 08 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈر استعمال کرنے پر 03 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ چائلڈ ایکٹ کے تحت 01 مقدمہ، احترام رمضان ایکٹ کے تحت 12 مقدمات، فوڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت 06 مقدمات، کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 01 مقدمہ اور رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت 02 مقدمات درج رجسٹر کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اسی طرح ڈکیتی،رہزانی، چوری،مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے 02 لاکھ35 ہزار روپے سے زائدمالیت کامال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جو کہ بلا تاخیراصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کریک ڈائون کئے جا رہے ہیں اور طے شدہ ایس او پیز کے تحت رمضان المبارک کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سرچ سوئپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی میں خود چیک کر رہا ہوں اورحساس مقامات پر پٹرولنگ فورس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے .مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.