تھریسامئے کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد برطانیہ میں نئے وزیراعظم کے لیے دوڑ شروع
کنزرویٹو پارٹی کا نیا سربراہ برطانیہ کا آئندہ وزیراعظم بھی ہوگا،نیا سربراہ جولائی کے آخر تک چنے جانے کا امکان ?سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ سیکریٹری روری اسٹیورٹ، سابق سیکریٹری خارجہ بورس جونسن اور سابق ورک اینڈ پنشن سیکریٹری ایستھر مک وے دو ڑ میں شامل
ہفتہ 25 مئی 2019 21:58
(جاری ہے)
اس کے علاوہ نئے وزیراعظم کے لیے دیگر ناموں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے جن میں سر گراہم کا نام بھی شامل ہے جو 1922 کمیٹی کی صدارت سے بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔
کئی برطانوی مصنفوں نے سابق بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک راب اور مائیکل گوو کے سامنے بورس جونسن کو فیورٹ قرار دیاہے۔واضح رہیکہ برطانوی وزیراعظم ٹریسامئے نے آئندہ ماہ مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے اور وہ بطور کنزرویٹو پارٹی لیڈر 7 جون کو دستبردار ہوجائیں گی۔برطانیہ نے 1973 میں یورپین اکنامک کمیونٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والی کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے۔برطانیہ کی ایک بڑی تعداد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی چاہتی ہے اور اس سلسلے میں مہم چلائی گئی اور ریفرنڈم بھی ہوا۔بریگزٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ابتدا میں معاشی مشکلات ضرور پیدا ہوں گی تاہم مستقبل میں اس کا فائدہ حاصل ہوگا کیوں کہ برطانیہ یورپی یونین کی قید سے آزاد ہوچکا ہوگا اور یورپی یونین کے بجٹ میں دیا جانے والا حصہ ملک میں خرچ ہوسکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.