انتخابات میں ناکامی پر راہول گاندھی کی کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش

ہفتہ 25 مئی 2019 22:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) انتخابات میں ناکامی پر راہول گاندھی نے کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی تاہمکانگریس کی اعلیٰ قیادت نے راہول گاندھی کی پیشکش مستردکردی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انتخابات میں ناکامی کے بعد راہول گاندھی کی صدارت میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہواجس میں راہول گاندھی نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی جسیکانگریس کی اعلیٰ قیادت نے مسترد کردیا،پارٹی قیادت نے جواب دیا کہ آپ مستعفی ہونے پر بضد ہیں تو اپنا متبادل پیش کریں۔واضح رہے کہ بھارت کے لوگ سبھا کے انتخابات میں بی جے پی نے 301نشستیں حاصل کیں جبکہ کانگریس صرف50 کے قریب نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :