راولپنڈی ،سینئر چیف سینیٹری انسپکٹر ظفر بھٹی راول ٹائون اور پوٹھوہار ٹائون کا ڈپٹی منیجر آپریشن مقرر

ہفتہ 25 مئی 2019 22:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں بہزاد عادل نے سینئر چیف سینیٹری انسپکٹر ظفر بھٹی کو راول ٹائون اور پوٹھوہار ٹائون کا ڈپٹی منیجر آپریشن مقرر کردیااور ہدایت کی ہے کہ سینیٹری انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر عملہ صفائی کی کارکردگی رپورٹ بھجوائیں تاکہ راولپنڈی کو صفائی کے لحاظ سے پنجاب کا مثالی شہر بنایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیف سینیٹری انسپکٹروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی لی گئی،اس دوران چیف ایگزیکٹو آفیسرکو بتایا گیا کہ ڈپٹی منیجر آپریشن کی سیٹ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے خالی پڑی ہے،سینیئر اور تقرری کے منتظر انسپکٹر کو آگے لایا جائے جبکہ عملہ صفائی کو مطلوبہ سامان کی کمی کا سامنا ہے جس سے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسرنے سینئر چیف سینیٹری انسپکٹر ظفر بھٹی کو راول ٹائون اور پوٹھوہار ٹائون کا ڈپٹی منیجر آپریشن مقرر کرتے ہوئے سینیٹری انسپکٹروں کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور یقین دلایا کہ عملہ صفائی کیلئے ایک ہفتے میں مذید مطلوبہ سامان فراہم کردیا جائیگا،چیف ایگزیکٹو آفیسرنے شہر بھر باالخصوص رمضابن بازاروں میں صفائی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اورسینیٹری انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر عملہ صفائی کی کارکردگی رپورٹ بھجوائیں تاکہ راولپنڈی کو صفائی کے لحاظ سے پنجاب کا مثالی شہر بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسرکو بتایا گیا کہ شہربھر میں قائم سستے رمضان بازاروں میں روزانہ کی بنیادوں پر صفائی،چھڑکائو اور چونے کا استعمال کر رہی ہے،اور یہاں رکھے گئے کنٹینرز روزانہ ہی خالی کئے جا رہے ہیں، سینیٹری ورکرز دن رات کی مختلف شفٹوں میں پورے شہر کی صفائی میں مصروف عمل ہیںنالے، نالیاں صاف کی جا رہی ہیں شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کلین اینڈ گرین راولپنڈی کا ہدف حا صل کر پائینگے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں اورتاجر برادری کواپنے گھروں،گلیوں،مارکیٹوں میں صفائی یقینی بنا نے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کو کامیاب بنائیں،اپنے گھروں میں بھی ہمارا صفائی کا پیغام ضرور پہنچائیں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ،ویسٹ بیگز میں ڈال کر کنٹینرزمیں ڈالیں، کسی بھی جگہ پر صفائی نہ ہونے کی صورت میں ہمارے ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں ،آپکی شکایت پر فوری کاروائی کی جائیگی،ادھرشہریوں اور تاجر برادری نے شہر میں صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر صفائی کو یقینی بنائینگے،صفائی کی یہ مہم کامیاب بنائینگے۔

متعلقہ عنوان :