یورپی پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ

اتوار 26 مئی 2019 13:30

برلن۔ 26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) جرمنی سمیت یورپی یونین کی اکیس ریاستوں میں یورپی پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

قبل از انتخابات کرائے گئے جائزوں کے مطابق کرسچین ڈیموکریٹس اور سوشل ڈیموکریٹس کو 2014ء کے مقابلے میں کم نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ دائیں بازو کی عوامیت پسند اور یورپی یونین کی ناقد جماعتوں کی حمایت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اٹلی میں رات گیارہ بجے پولنگ اسٹیشن بند ہوتے ہی اس چار روزہ انتخابی عمل کا باقاعدہ اختتام ہو جائے گا۔