زرعی یونیورسٹی ملتان کے سائنسدانوںنے گندم کا زیادہ پیداوار دینے والا اورآب وہوا کی تبدیلی کے خلاف زبردست قوت کا حامل ہائبرڈ بیج تیارکرلیا، 35 سے 40 فیصد زیادہ پیداواردیتا ہے،
کاشت کے لئے ہائبرڈ بیج صرف 30کلوفی ایکڑ استعمال ہوتا ہے،جلدی پک کرتیارہوجاتاہے،اس میں آئرن اور زنک زیادہ ہونے کی وجہ سے غذائیت بھی زیادہ پائی جاتی ہے چیئرمین ڈاکٹرذوالفقار
اتوار 26 مئی 2019 16:20
(جاری ہے)
انہوںنے مزیدکہاکہ مقامی طورپرتیارکردہ ہائبرڈبیج ملتان اورفیصل آباد کے دومختلف کھیتوں میں کاشت کیاگیاتھاجس سے ملتان میں اس کی پیدوار66 من فی ایکڑ ہوئی ہے اورفیصل آباد میں اس کی پیدوار 60من فی ایکڑکے قریب رہی ہے ۔
جبکہ عام بیجوں کی فی ایکڑپیداوار ملتان میں 40 من اورفیصل آباد میں 35 من رہی ۔ڈاکٹرذوالفقار نے کہاکہ 35سے 40 فیصدپیداوارکافرق بہت زیادہ ہے اوراس سے ملکی زراعت میں انقلاب آجائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس بیج کی تیاری میں آسٹریلوی سائنسدانوںنے بھی ہماری یونیورسٹی کے سائنسدانوں سے تعاون کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہائبرڈبیج میں آب وہوا کی تبدیلی کے خلاف قوت مدافعت موجودہونے کی وجہ سے اس کی پیدوارزیادہ ہے اوراس کی کاشت سے علاقے کے کاشتکار زیادہ پیداوار لے سکتے ہیں اورموسمی تبدیلی سے ہونے والے گندم کے نقصانات سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ڈاکٹرذوالفقار نے کہاکہ کاشت کے لئے ہائبرڈ بیج صرف 30کلوفی ایکڑ استعمال ہوتاہے جبکہ عام بیج 50کلوفی ایکڑسے بھی زیادہ استعمال ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہائبرڈبیج عام بیجوں کی نسبت جلدی پک کرتیارہوجاتاہے اوراس میں آئرن اور زنک زیادہ ہونے کی وجہ سے غذائیت بھی زیادہ پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہائبرڈبیج عام بیجوں کی نسبت مہنگاہے لیکن اس کی تیاری کے لئے ڈی اے پی اوریوریاکھاد کی ایک ہی بوری کافی ہے ۔ڈاکٹرذوالفقارنے ہائبرڈ بیج کو زراعت کامستقبل قراردیااوراس امید کااظہارکیاکہ اگلے تین سالوں تک ہائبرڈبیج کااستعمال عام ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.