بورے والا کے مخیر شہری سماجی اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ڈی سی وہاڑی

اتوار 26 مئی 2019 18:15

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے کہا ہے کہ دین اسلام ایثارو قربانی کا درس دیتا ہے اور مل بیٹھ کر کھانے کی ترغیب دیتا ہے، وہ لوگ اور ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں جو مفلس نادار اور بے سہارا لوگوں میں اللہ کے دیئے ہوئیرزق سے انکی مدد کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران اور مخیر حضرات کے باہمی اشتراک سے ڈی پی ایس ہال میں منعقدہ بیوہ اور مستحق 900خواتین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا مہر حسنین خالد سنپال،اے ایس پی آصف رضا،صدر بار ایسوسی ایشن ملک فرقان یوسف کھوکھر،جنرل سیکرٹری چوہدری خرم ریاض،تحصیلدار محمد ظفر علی مغل،مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،شیخ محمد عابد،صدر کریانہ ایسوسی ایشن رائو نور محمد،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی ظہور ماجد،صدر انجمن تاجران ریشم گلی چاچا ملک محمد اسلم،اصرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزاد مصطفیٰ چوہان، چوہدری محمد عاطف، محمد عرفان گجر، شیخ محمد اعظ اور شیخ عمران عزیز سمیت دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کی نقابت کے فرائض فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار قاسم شاکر نے سرانجام دئیے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورے والا کو ضلع بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کے مخیر شہری سماجی اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، اس سلسلہ میں انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کا بڑا اہم رول ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی نے کہا کہ اٴْن کی تنظیم 2013سے ہر عیدالفطر کے موقع پر مخیر شہریوں اور تاجروں کے تعاون سے بیوہ اور نادار خواتین میں عید پیکیج تقسیم کرتے آ رہے ہیں اور ہر سال اس تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ بیوہ اور نادار گھرانے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں انہوں نے اس سلسلہ میں سابق اسسٹنٹ کمشنرز سیف اللہ ساجد،احمر سہیل کیفی ،رائو تسلیم اختر،خضر حیات بھٹی اور پرنسپل ڈٰ پی ایس پروفیسر صلاح الدین اور اٴْنکی ٹیم کے تعاون پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔