اقصیٰ فاطمہ کی آواز میں نعت شریف”درِنبی پر “ریلیز کردی گئی

میری پہلی نعت ”میرے آقا دا ناں“ کے بعد ”درِنبی پر “بھی مقبولیت حاصل کر رہی ہے،اقصیٰ فاطمہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 مئی 2019 14:47

اقصیٰ فاطمہ کی آواز میں نعت شریف”درِنبی پر “ریلیز کردی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) نئی ابھرتی ہوئی نعت خواں اقصیٰ فاطمہ کی آواز میں نئی نعت شریف”درِنبی پر “ریلیز کردی گئی،جسے ریلیز ہوتے ہی بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں اقصیٰ فاطمہ نے بتا یا کہ میری پہلی نعت شریف ”میرے آقا دا ناں“ کی مقبولیت کے بعدمیری دوسری نعت شریف ”درِنبی پر “بھی ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس سے میرا حوصلہ بلند ہوا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ اب انشا ءاللہ اور محنت اور لگن کے ساتھ نعتیں ریکارڈ کرواﺅنگی ،ایک سوال کے جواب میں اقصیٰ فاطمہ بتایا کہ بہت جلد نعت خوانی میں اپنی الگ پہچان بنا لوں گی۔

متعلقہ عنوان :