انگلش بسکٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنون کا تیار کردہ ترانہ ’سوپر ہے پورا پاکستان‘ جاری کر دیا
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز جلد ہونے والا ہے اور اس موقع پر ای بی ایم نے ، ہر شخص کے پسندیدہ راک بینڈ، جنون کے تعاون سے،ورلڈ کپ کے لیے نیا ترانہ جاری کیا ہے
پیر 27 مئی 2019 16:02
(جاری ہے)
یہ ترانہ پاکستان میں پائے جانے والے وسیع تنوع پر مرکوز ہے۔ سوپر ہے پورا پاکستان کا ہدف تمام پاکستانیوں کے جنون اور جذبہ کو سراہناہے، بالخصوص غیر نمایاں اقلیتوں کی کرکٹ اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کرنا ہے۔
تنوع اس ترانے کا بنیادی جزو ہے، لہٰذا اس بات پر خاص توجہ دی گئی ہے کہ علاقائی ، مذہبی اور صنفی بنیاد پر موجود اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمایاں کیا جائے جن میں عیسائی، ہندو، سکھ اور خواجہ سرا شامل ہیں۔یہ ترانہ برداشت اور شمولیت کے حوالے سے ایک پیغام پہنچاتا ہے اور اپنے دیکھنے والوں کو حب الوطنی اور جنون کے سفر پر لے جاتا ہے جس کا نام کرکٹ ہے، اور وہ ورلڈ کپ جیتتا ہوا دیکھتے ہیں۔ اس ترانے کے اجراء کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر زیلاف منیر نے کہا:”ہم کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ لہٰذا، ای بی ایم اس محبت کو قوم کے درمیان موجود غیر نمایاں طبقوں پر توجہ مبذول کرانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کیمپین کے ذریعے ہم ایک اثر قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور دنیا پاکستان کا ایک مختلف پہلو دیکھے گی جو انتہائی خوبصورت اور امن پسندہے۔ای بی ایم ، ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین نیک تمناوٴں کا اظہار کرتا ہے۔“ یہ کیمپین اسی قسم کے دیگر اقدامات کا حصہ ہے جو سوپر ہے پوراپاکستان کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ قوم کو ، ایک نیک مقصد کے لیے، متحدکیا جا سکے۔ توقع ہے کہ یہ کیمپین مستقبل میں پیش کیے جانے والے پروجیکٹس کا انداز مقرر کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.