سابق افغان صدر نے غلطی سے طالبان کے ساتھ معاہدے کا دعویٰ کر دیا

سابق صدر کی فیس بک پوسٹ میں حوالہ گزشتہ برس عیدالفطر پرسیزفائر معاہدے کا دیا گیا تھا،ترجمان

جمعہ 31 مئی 2019 23:22

سابق افغان صدر نے غلطی سے طالبان کے ساتھ معاہدے کا دعویٰ کر دیا
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2019ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے غلطی سے طالبان کے ساتھ فائربندی معاہدے کا اعلان کر دیا، تاہم طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرزئی کی ٹیم کی جانب سے بھی اس غلطی کا اعتراف کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سابق صدر کی فیس بک پوسٹ میں حوالہ گزشتہ برس عیدالفطر پر کابل حکومت اور طالبان کے درمیان طے پانے والے سیز فائر معاہدے کا دیا گیا تھا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بیان کے چند ہی منٹ بعد ایسی کسی بھی ڈیل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو امید ہے کہ اس غلطی کا شکار میڈیا اور سوشل میڈیا کے صارفین نہیں ہوں گے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر کرزئی پر سخت تنقید بھی کی جا رہی ہے۔