حیدرآباد میں نماز عید کا سب سے بڑا جتماع عید گاہ رانی باغ میں ہوگا

پیر 3 جون 2019 20:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) حیدرآباد ضلع کی مساجد و عیدگاہوں میں درج ذیل اوقات کے مطابق عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہونگے نماز عید کا سب سے بڑا جتماع عید گاہ رانی باغ میں ہوگا جہاں عید کی نماز ٹھیک 9بجے ادا کی جائے گی جس میں اعلی ضلعی افسران‘ سیاسی وسماجی شخصیات نما ز عید ادا کریں گی اس کے علاوہ ہوم اسٹیڈ ہال پر ساڑھے 9 بجے ‘ عائشہ مسجد یونٹ نمبر6میں صبح 7 بجے ‘ باع مصطفی گراؤنڈ میں ساڑھے 8 بجے ‘ محبوب گراؤنڈ میں 8بجے جبکہ جمعیت علماء پاکستان کے صدرملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر لبرٹی چوک پرعیدالفطر کی نمازٹھیک 8:30بجے کریں گے جبکہ علامہ صاحبزادہ فائز محمود الازھری جامع مسجد بلال مزار شریف حضرت مفتی محمد محمود الوری 8:30بجے ،علامہ صاحبزادہ عزیر محمود الازھری بلال عید گاہ امانی شاہ کالونی لطیف آباد نمبر11میں8بجے ، حافظ اشفاق حسین قادری،مدینہ چاند مسجد لیاقت کالونی6:30بجے،مولانا ایاز محمود رضوی لیاقت کالونی گراونڈ6:45بجے،قاری نیازاحمد نقشبندی باغ مدینہ لیاقت کالونی7:15بجے،قاری غلام مرتضیٰ قریشی جامع جنت مسجد لیاقت کالونی 36میں7:30بجے ،علامہ حافظ محمد رضوان نقشبندی ،نگینہ مسجد اسٹیشن روڈ میں 7:30بجے،حافظ محمد اکبر رزاق مسجد رحمان ٹاؤن7:30بجے ،قاری محمد اعظم صدیق اکبر خداحافظ بورڈلطیف آباد7:30بجے،حافظ غلام سرور،بخاری جامع مسجد، 7:30بجے،علامہ کاشف عطاری قادری مسجدلطیف آباد7:30بجے، قاری معین الدین ،محمدی مسجد لیطف آباد پونے دس7:45بجے، قاری غلام رسول جامع اکبری مسجد تکونہ پارک ہیرآباد 7:45بجے قاری اظہرجلالی مسجد لطیف آباد7:45بجے ،قاری امیر عبداللہ جامع مراد مسجد 7:45بجے،قاری طلعت محمود ،جامع اقصی مسجد لطیف آبادنمبر11میں 8بجے،قاری عبدالرشید اعوان محبوب گراؤنڈ لطیف آباد8بجے، قاری محمد اعظم صدیق اکبر خداحافظ بورڈلطیف آباد8بجے،قاری کمال الدین جامع مسجد ملت اسلامیہ اسلام آباد چوک8بجے ، مفتی محمد اسلم مدنی جامع مسجد غوثیہ ایک مینارہ گول مسجد لطیف آبادنمبر6میں،8:00بجے ،حافظ نوید الحسن جامع اکبری مسجد لطیف آباد نمبر5میں8بجے،مولانا عبدالعزیز نقشبندی جامع مسجد مفتی محمد محمود الوری بھٹی گوٹھ 8بجے ،علامہ مقبول حسین اختر القادری جامع مسجد بلال گوشالہ میں8بجے ،حافظ محمد رمضان جامع گلشن حامد علی مسجدمیں 8:15بجے،،علامہ سید عبدالغنی شاہ مدینہ مسجد رشی گھاٹ میں 8:15بجے،قاری عبدالوحید محمدی مسجد دارالسلام میں8:15بجے، حافظ شاہد حنفی جامع مسجد رضا 8:15بجے ، علامہ رجب علی سکندری الازھری عید گاہ رانی باغ میں 8:30بجے ، قاری عبدالعزیز نقشبندی نور مسجد ریشم گلی 8:30بجے ،قاری معین الدین بدایونی شاہی مسجد شاہی بازار 8:30بجے ،مولانا محمد جمن نقشبندی،جامع مسجد باغ جنت پنجابیہ،8:30بجے ،حافظ محمد یوسف نقشبندی بروہی جامع رحمانیہ مسجد کالی موری 8:30بجے،علامہ قاری محمد یعقوب ہمایوں مسجد الفضل ٹاؤن پھلیلی 8بجے ،جامع نورانی مسجد پریٹ آباد8:30بجے،ابو الشرف مفتی محمد عمر خلجی قادری،جامع غوثیہ مسجد اقبال آباد8:45بجے ،مفتی نعمت اللہ نقشبندی عید گاہ پریٹ آباد 9بجے، علامہ محمد طاہر الطاہری جامع مسجد سید نا عبدالقادر نقشبندی المعروف بابا تولڑے والے میں9بجے،صاحبزادہ محبوب احمد قادری جامع مسجد غوثیہ امید علی روڈ 9:15بجے قاری محمد شریف نقشبندی جامع مسجد درگاہ سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمة اللہ علیہ میں10:00بجے عید الفطر کی نماز ادا فرمائیںگے۔