اے ایس ایف ایک ناقابل تسخیر فورس ،ائیر پورٹس کے تحفظ کیلئے ہر دم تیارہے،غلام سرور خان

ہفتہ 8 جون 2019 19:05

اے ایس ایف ایک ناقابل تسخیر فورس ،ائیر پورٹس کے تحفظ کیلئے ہر دم تیارہے،غلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اے ایس ایف ایک ناقابل تسخیر فورس ہے اور ائیر پورٹس کے تحفظ کے لیے ہر دم تیارہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اے ایس ایف افسران وجوانوں کے یوم شہادت پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اے ایس ایف ائیر پورٹس کے تحفظ کے لیے ہر دم تیارہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اے ایس ایف کے لیے اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا، تاریخ کا حصہ بن گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے غازی قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ایک ناقابل تسخیر فورس ہے۔یاد رہے کہ 8 جون 2014 کوکراچی ایئرپورٹ حملے میں اے ایس ایف کے 11 افسران وجوان شہید ہوئے تھے۔