آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
پاک، آسٹریلیا میچ کیلئے باونسی وکٹ تیار کیے جانے کے باعث شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان
محمد علی پیر 10 جون 2019 21:00
(جاری ہے)
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملےگی۔
اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز احمد نے بھارتی ٹیم کو اس کے پسند کی وکٹیں فراہم کیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف بدھ کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ پیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے خوشگوار موسم میں طویل پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی پریکٹس بھی کی۔ جبکہ بتایا گیا ہے کہ ٹاؤنٹن میں باونسی وکٹ ہونے کے باعث قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستانی ٹیم ممکنہ طور پر 4 فاسٹ باولر کیساتھ میدان میں اترے گی۔ یہ شاہین شاہ آفریدی کا ورلڈکپ میں پہلا میچ ہوگا۔ یہ بھی واضح رہے کہ ٹاؤنٹن کے موسم میں پہلے سے بہتری آئی ہے تاہم بدھ کو بارش کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے صورتحال بدھ کو ہی واضح ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.