بھارت کے لاپتا طیارے کا ملبہ مل گیا

بدھ 12 جون 2019 12:52

بھارت کے لاپتا طیارے کا ملبہ مل گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) بھارتی حکام کو اپنے اس طیارے کے ملبے کا سراغ مل گیا ہے جو 3 جون سے لاپتا تھا۔ روسی ساختہ اے این۔

(جاری ہے)

32 فوجی طیارہ 3 جون کو اس وقت راڈار سے غائب ہو گیا تھا جب وہ ملک کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے اوپر محو پرواز تھا۔ اس طیارے پر بھارتی ایئرفورس کے 13 اہلکار سوار تھے۔ بھارتی ایئرفورس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک ٹویٹر پیغام کے مطابق تلاش کے کام میں مصروف ایک ہیلی کاپٹر کو مذکورہ طیارے کے ملبے کا سراغ 12000 فٹ کی بلندی پر ملا۔

متعلقہ عنوان :