عدالت نے زیادتی کے مقدمہ کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بدھ 12 جون 2019 13:56

عدالت نے زیادتی کے مقدمہ کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) عدالت نے زیادتی کے مقدمہ کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دربند میں دوشیزہ مسماة (الف) دختر فقیر محمد نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہم سیری مہر گل میں رہائش پذیر تھے کہ ایک سال قبل ملزم فیاض ولد ارشاد ساکن بیڑ خانخیل ہمارے گھر کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوا، کمرے کے دروازے پر دستک دی، جب میں نے دروازہ کھولا تو ملزم نے اسے دبوچ لیا اور زبردستی دوسرے کمرے میں لے جا کر عصمت دری کی۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے بعد ہم وہاں سے نقل مکانی کر کے دوسرے علاقہ میں چلے گئے۔ چند روز قبل میں اپنی وادی کے ہمراہ دیولی کروڑی کے گائوں بیڑ وائی گائوں میں آئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملزم نے گھر کی چار دیواری پھلانگ کر کمرے پر دستک دی، میں نے والد کی آمد کا سمجھ کر دروازہ کھولا تو ملزم فیاض نے اسے دبوچ لیا اور مجھ سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی جس پر میرے شور شرابہ پر تمام لوگ جمع ہو گئے اور وہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :