آئندہ مالی سال کے لئے گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ 57 ہزار ٹن، گنے کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ 83 ہزار ٹن مقرر

بدھ 12 جون 2019 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) آئندہ مالی سال 2019-20ء میں حکومت نے گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ 57 ہزار ٹن جبکہ گنے کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ 83 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں چاول کا پیداواری ہدف 74 لاکھ 33 ہزار ٹن، دالیں 63 لاکھ 57 ہزار ٹن، پیاز 22 لاکھ 30 ہزار ٹن، سورج مکھی 2 لاکھ ٹن، آلو 42 لاکھ ٹن، چنا 5 لاکھ 50 ہزار ٹن جبکہ کاٹن 15 ہزار ملین گانٹھوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔