جون تا اگست کے درمیان مچھلیوں کا شکار نہیں کیاجائے،ضلعی انتظامیہ دیر پائین

بدھ 12 جون 2019 16:38

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء)ضلعی انتظامیہ دیر پائین اور ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ جون تا اگست کے درمیان مچھلیاںنئی نسل پیدا کرنے کے لیے انڈے دیتی ہیں، لہذا اس مدت کے دوران مچھلیوں کے شکار کرنے سے منع کرنے کی درخواست کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔