سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار کی اراضی مقامی لوگوں کوفروخت کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت سماعت ملتوی کر دی

بدھ 12 جون 2019 21:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار کی اراضی مقامی لوگوں کوفروخت کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت سماعت ملتوی کر دی ہے جس کاباقاعدہ نوٹس جاری کردیا گیاہے یادرہے کہ کیس کی سماعت 18 جون کومقررکی گئی تھی جس میں سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں نوازشریف کوبذات خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونا تھا یادرہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر دستاویزات طلب کر تے ہوئے تمام فریقین سے جے آئی ٹی رپورٹ پر 15 روز میں جواب بھی طلب کیا تھا تاہم فی الوقت کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے ۔