کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے زمین دوست کھادوں کا استعمال یقینی بنائیں،زرعی ماہرین کی ہدایت

جمعرات 13 جون 2019 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء)زرعی ماہرین نے کہا کہ کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے زمین دوست کھادوں کا استعمال یقینی بنائیںکیونکہ سرسبز نائٹروفاس ، سر سبز کیلشیم امونیم نائٹریٹ وغیرہ کااستعمال کپاس کی فصل کیلئے انتہائی معاون ثابت ہواہے جس سے پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زمین دوست کھادوں کے استعمال سے خوراکی اجزاء کا ضیاع نہ ہونے کے برابر رہ جاتاہے اس طرح زمین کی افادیت میں اضافہ اور فصل کی بڑھوتری بھی تیز ہو جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار زمین دوست کھادوں کے متناسب استعمال کیلئے اپنی اراضی کاتجزیہ بھی کرواسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بعض اداروں کی جانب سے کسان دوست کیڑوں کے ساتھ زمینی تجزیہ کی لیبارٹریاں بھی قائم کردی گئی ہیں جس سے کاشتکاروں کی سہولیات میں اضافہ اور مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔