اندرون و بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اوربے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی آخری تاریخ 30جون ہے،
ممالک سے تفصیلی معلومات موصول ہونے پر بیرون ممالک ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر ظاہر شدہ و بے نامی اثاثوں کی نشاندہی ہو چکی ہے، جون کے بعد قانون کے تحت جائیداد و اثاثہ جات کی ضبطگی سمیت 7سال قید کی سزا بھی بھگتنا ہو گی، ریجنل ٹیکس کمشنر
جمعرات 13 جون 2019 16:09
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ جن صورتوں میں اس سکیم کا اطلاق نہیں ہوگا ان میںگزشتہ 10سالوں میں جو لوگ پبلک عہدیدار تھے، ایسے اثاثے پروسیڈز جو کسی فوجداری جرم کا مرتکب ہو کر بنائے گئے ہوں، سونا اور قیمتی جواہرات، بیررز پرائز بانڈز، بیررز سکیورٹی ، بیررز بانڈز اور دیگربیرر اثاثہ جات ، ایسے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات جن کی قانونی کارروائی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں زیر التواء ہو شامل ہیں۔
انہوںنے کہا کہ متعلقہ اثاثہ جات میں اندرون ملک و بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات، غیر ظاہر شدہ اخراجات، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں غیر ظاہر شدہ سیلز، عدالتوں میں زیر التواء کیسوں میں اصل ڈیمانڈ کی ادائیگی پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج کی چھوٹ شامل ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ اس سکیم کی شرائط میں نقد رقوم /بیرر اثاثہ جات/غیر ملکی کرنسی کا بینک اکائونٹ میںجمع کروانا اور 30جون 2019ء تک نہ نکلوانا، غیر ملکی نقدی و اثاثہ جات کو ملک میں لا کر اپنے بینک اکائونٹ میں جمع کروانا یا پاکستان بنائو سرٹیفکیٹ میں انویسٹ کرنا یا وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بانڈز میں انویسٹ کروانا ، غیر ملکی نقدی رقم اگر واپس نہ لانا چاہے یا غیر ملکی بیرر شیئر کو ظاہر کرنا چاہے تو ایسی نقدی رقوم یا ایسے شیئرز کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم کو غیر ملکی بینک میں 30جون سے پہلے جمع کروا کے ظاہر کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ایسی رقوم 30جون تک بینک میں جمع رہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ٹیکس کی شرح کے مطابق اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد کے علاوہ تمام اثاثہ جات کی فیئر ویلیو کا 4فیصد، تمام غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات /اخراجات پر 4فیصد ، اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد کی قیمت خرید جو ایف بی آر ویلیو کے ڈیڑھ سو فیصد سے کم نہ ہوکا 1.5فیصد ، غیر ملکی اثاثے (اگر پاکستان نہ لائے جائیں) تو 6فیصدکی شرح سے اس کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ٹیکس جمع کروانے کی مقررہ مدت میں رعایت سکیم کے تحت ظاہر کئے گئے اثاثہ جات /اخراجات /سیلز ٹیکس کی ادائیگی 30جون 2020ء تک ڈیفالٹ سرچارج کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ افراد سکیم سے استفادہ کے لئے ایف بی آر یا ریجنل ٹیکس آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ مزید تفصیلات کے لئے گوشوارے جمع کروانے کی غرض سے مذکورہ لنک https://iris.fbr.gov.pk/public/txplogin.xhtml پر وزٹ ، ویب سائٹ www.fbr.gov.pk سے رہنمائی یا ہیلپ لائن051-111-772-772,041-8539990 سے معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.