زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، میکنائزاڈ فارمنگ کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے ‘ا ظہر حیات

زرعی شعبے کو ترقی دیکر غذائی خود کفالت کے حصول کیساتھ ساتھ وطن عزیز کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بے تہاشا اضافہ کیا جاسکتا ہے‘ڈپٹی کمشنر قصور

جمعرات 13 جون 2019 20:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، میکنائزاڈ فارمنگ کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے ، زرعی شعبے کو ترقی دیکر غذائی خود کفالت کے حصول کیساتھ ساتھ وطن عزیز کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بے تہاشا اضافہ کیا جاسکتا ہے ، محکمہ زراعت سمیت دیگر تمام محکمہ جات پر مشتمل ایک ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس تشکیل دی جائیگی تا کہ محکمے روایتی انداز کار کی بجائے جدید ترین تقاضوں کے مطابق اپنی کارکردگی میں زیادہ سے زیادہ بہتر ی لا سکیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمیٹی روم میں محکمہ زراعت ، ماحولیات ، لیبر ، انڈسٹریز ،واٹر مینجمنٹ و دیگر محکمہ جات کیساتھ منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر احمد نوید امجد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر (آن فارم واٹر مینجمنٹ ) تجمل حسین ، اسسٹنٹ ایگری کلچر کیمسٹ سوائل فرٹیلٹی ڈاکٹر اعجاز محبوب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز سیال ، ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائز ویٹ اینڈ میئر (آئی پی ڈبلیو ایم )عبدالقدوس طور ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر اسد علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر جہانگیر احمد و دیگر نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر قصور کو تمام محکمہ جات کے سینئر افسران نے اپنی محکمانہ کارکردگی پر مبنی تفصیلی بریفنگز پیش کیں ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اہداف کو پورا کرنے کیلئے ایمانداری اور دلجمی کیساتھ کام کریں ۔انہوں نے حکم دیا کہ محکمہ زراعت و دیگرمحکمے محض کاغذی رپورٹوں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور اس حوالے سے اپنی بریفنگز کو زیادہ سے زیادہ حقیقت پسندانہ اور مربوط بنائیں۔

متعلقہ عنوان :