پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ نے ان کی بیٹی کے ٹویٹ کا جواب دے دیا

کوئی بھی مکہ یا مدینہ نہیں جا سکتا جب تک اُسے اللہ تعالٰی کی طرف سے بلاوا نہ آئے۔ طوبٰی عامر کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 جون 2019 11:36

پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ نے ان کی بیٹی کے ٹویٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین ان دنوں اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کیں تو اُن پر عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعا عامر نے بالواسطہ تنقید کی تھی جس پر اب طوبیٰ عامر کا بھی جواب آ گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں طوبیٰ عامر نے کہا کہ ہم تب تک مکہ یا مدینہ نہیں جا سکتے جب تک ہمیں اللہ تعالیٰ کا بُلاوا نہ آجائے۔ اللہ ہر چیز کو بہتر جاننے والا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی آپ کو کتنا بُرا بھلا کہتا یا آپ سے کتنی نفرت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اللہ سچ جانتا ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں دعا عامر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بے شک آپ مدینہ جائیں یا مکہ جائیں، اللہ تعالیٰ کبھی بھی اُن لوگوں کو معاف نہیں کرتا جو کسی کا خاندان توڑیں اور اپنے خاندان کے ساتھ بھی بُرا کریں۔

اتنی منافقت دیکھ کر سخت مایوسی ہوتی ہے۔ دعا عامر نے طوبیٰ عامر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے گناہ کبھی معاف نہیں ہو سکتے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر سے دوسری شادی پر ان کی پہلی اہلیہ اور ان کے بچے کافی نالاں ہیں اور ان کی صاحبزادی دعا عامر اکثر و بیشتر سیدہ طوبیٰ عامر پر بالواسطی تنقید کرتی رہتی ہیں۔