ارب سونامی شجرکاری منصوبہ کی پہلے مرحلے کی تکمیلی مدت 8 سال

جمعہ 14 جون 2019 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) 10 ارب سونامی شجرکاری منصوبہ کی پہلے مرحلے کی تکمیل 8 سال میں ہو گی۔ سرکاری اعداد شمار کے مطابق یہ منصوبہ 2024ء میں مکمل ہو گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے کیلئے حکومت لاگت شیئرنگ منصوبے کے تحت 5 سال کے لئے 69 ارب 6 کروڑ روپے مختص کرے گی۔ اس وقت ملک میں جنگلات کا رقبہ 5.01 فیصد ہے جس میں سے 34 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر ریاست کی ملکیتی زمین جبکہ بقیہ نجی اراضی پر مشتمل ہے۔ وزارت ماحولیاتی تبدیلی مختلف عالمی اداروں کے ساتھ ملکر جنگلات کو وسعت دینے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :