ورلڈ کپ میچز ایشیا کپ میچز اور انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلے گئے میچز میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے

پاکستان بھارت ورلڈ کپ میچ ، ون ڈے میچز ، آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میچز اور مختلف ٹورنامنٹس کے فائنلز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کا پلڑا بھاری

ہفتہ 15 جون 2019 21:01

ورلڈ کپ میچز ایشیا کپ میچز اور انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلے گئے میچز میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی مختلف گرائونڈز میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز ، آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میچز اور مختلف ٹورنامنٹس کے فائنلز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کا پلڑا بھاری جبکہ ورلڈ کپ میچز ایشیا کپ میچز اور انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلے گئے میچز میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 131ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان کی ٹیم نے 73 میچز جیتے ، بھارتی ٹیم 54 میں کامیابی حاصل کرسکی جبکہ چار میچز کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔انگلینڈ کی سرزمین پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک پانچ ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے دو میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ تین میچز بھارت نے جیتے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میچز میں پاکستان بھارت کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں چھ میچز کھیلے گئے اور تمام میں بھار ت نے فتح حاصل کی۔پاکستان نے ورلڈ کپ کے چھ میچز میں سے پانچ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہارے ۔ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 13میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 5 میں کامیابی حاصل کی اور 7 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز ہوئے جن میں سے 3 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور دو میچز میں بھارتی ٹیم فتح یاب ہوئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مختلف ٹورنامنٹس کے 11 فائنل میچز منعقد ہوئے جن میں سے پاکستان کی ٹیم نے 8 فائنلز میں کامیابی حاصل کی اور 3 فائنلز میں بھارت کی ٹیم کامیاب ہوئی ۔پچھلی دہائی میں دونوں ٹیموں کے درمیان 18میچز ہوئے جن میں سے پاکستان کی ٹیم صرف 7 میچز جیت سکی ۔اولڈ ٹریفڈ کی سرزمین پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ہی میچ منعقد ہوا ہے اور وہ ورلڈ کپ 1999 کامیچ تھا اور اس میں بھی بھارت کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم کا زیادہ سے زیادہ سکور 273 رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :