ہمیں اندازہ ہے پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے،ویرات کوہلی

عامر ہو یا کوئی بولر اگر میں اچھا نہیں کھیلا تو آوٹ ہوجائوں گا ،میں کسی ایک کے بارے میں کوئی خیال نہیں رکھتا [ میرے ذہن میں محمد عامر سے مقابلے کا کوئی خیال نہیں میرے لیے کوئی بھی بولر ہو صرف سفید یا لال گیند نظرآتی ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 جون 2019 22:32

ہمیں اندازہ ہے  پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے،ویرات کوہلی
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے،ویرات کوہلی نے کہا کہ عامر ہو یا کوئی بولر اگر میں اچھا نہیں کھیلا تو آوٹ ہوجائوں گا میں کسی ایک کے بارے میں کوئی خیال نہیں رکھتا میرے ذہن میں محمد عامر سے مقابلے کا کوئی خیال نہیں میرے لیے کوئی بھی بولر ہو صرف سفید یا لال گیند نظرآتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلیے شعیب ملک نے بہت کچھ حاصل کیا ان کو آل دی بیسٹ کہوں گا شعیب ملک کا مزاج کافی دوستانہ ہے ان سے بڑے مزی کی گفتگو ہوئی تھی ،موہالی سیمی فائنل میں وہاب ریاض اورشاہد آفریدی کی گفتگو نے مجھے لطف اندوز کیا تھا اچھے بولر کی صلاحیتوں کو ریسپیکٹ دینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے کہا کہ عامر ہو یا کوئی بولر اگر میں اچھا نہیں کھیلا تو آوٹ ہوجاوں گا میں کسی ایک کے بارے میں کوئی خیال نہیں رکھتا میرے ذہن میں محمد عامر سے مقابلے کا کوئی خیال نہیں میرے لیے کوئی بھی بولر ہو صرف سفید یا لال گیند نظرآتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سال میں شعیب ملک کی کرکٹ دوبارہ اٹھی ہے کھلاڑیوں کے لیے پروفیشنل رہنا کافی ضروری ہے، پاک بھارت میچ ہمارے لیے ایک پروفیشنل میچ ہے ہم کسی میچ کے بارے میں زیادہ جذباتی نہیں ہوتے اگر ہم بطور ٹیم اچھا کھیلے تو کسی بھی سائیڈ کو ہراسکتے ہیں ۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پورے پچاس اوورز کا کھیل ہوا تو الگ کامبی نیشن ہوگا اگر نہیں ہوا تو الگ، انڈین ٹیم کا بولنگ اٹیک ایسا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو پریشانی ہوسکتی ہے کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کے لیے اسٹرینتھ کا فیصلہ کریں گے ہمیں اپنی اسٹرینتھ پر فوکس کرنا ہے مخالف ٹیم کی اسٹرینتھ کا زیادہ نہیں سوچ رہے، ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے ۔