دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.8 ارب ہوگئی

اتوار 16 جون 2019 10:45

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) بانڈ انٹرنیٹ ٹرینڈ لائن رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہونے کے باوجود اضافے کی رفتار میں سستی آرہی ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سال 2018ء میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 6 فیصد تک بڑھتے ہوئے 3.8 ارب تک پہنچ گئی ہے جو کہ کل عالمی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

نیٹ صارفین کا 53 فیصد ایشیا پیسیفیک میں، 15 فیصد یورپ میں ، 13 فیصد افریقا اور مشرق وسطی میں، 10 فیصد لاطینی امریکا اور کیریبیئن میں جبکہ 9 فیصد شمالی امریکا میں ہے۔صارفین کی تعداد کے اعتبار سی21 فیصد شرح کے ساتھ چین اول نمبر پر، 12 فیصد شرح کے ساتھ بھارت دوسرے اور 8 فیصد کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔ اس لسٹ میں ترکی کا نمبر 15 واں ہے۔