عالمی برادری توانائی کی حمل ونقل کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرے، اماراتی وزیر خارجہ

اتوار 16 جون 2019 10:45

صوفیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو جہاز رانی اور توانائی کی حمل ونقل کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’ہمارا ایک پیچیدہ خطہ ہے جس کے پاس تیل اور گیس کی شکل میں بہت سے وسائل ہیں،ہم ان وسائل کی محفوظ حمل ونقل چاہتے ہیں اور عالمی معیشت کے استحکام کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عوام اور اپنی معیشتوں کو بھی محفوظ بنانا چاہیے۔