آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز،گردآلود ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 16 جون 2019 12:20

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز،گردآلود ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بار ش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔