صحت اور کھانے کی حفاظت بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے نیسلے پاکستان کی جانب سے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے منایاگیا
پیر 17 جون 2019 23:23
(جاری ہے)
کیپٹن (ر) محمد عثمان،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ’’اس سال، ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کا موضوع ہے "Everyone's Business" ، جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ حکام کو سائنسی اصولوں پر مبنی فوڈ سیفٹی رولز کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر فرحت جمیل ،، نیسلے پاکستان کے ہیڈ برائے ریگولیٹری اینڈ سائنٹفک افیئرز نے کہا: ’’دنیا کی سب سے بڑی خوراک اور مشروبات کمپنیوں میں سے ایک ہونے کے ناطے، صارفین کے لئے محفوظ مصنوعات فراہم کر نا نیسلے کے عالمی عزم کی اولین ترجیح ہے۔ اس کا مقصد ایسی کوششیں کرنا ہے جوریگولیٹرز، تعلیمی اداروں، لیباریٹریز،میڈیا، صارفین اور پرائیویٹ سیکٹر سمیت تمام متعلقہ شعبوں میں باہمی تعاون کی اہمیت اجاگرکرے،ایسا صرف اس وقت ممکن ہے جب ہم اپنے کھانے کے حفاظتی اصولوں کو عالمی سطح کے معیار کے مطابق کرلیں گے، تب ہمیں اندرونی و بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی ملے گی۔‘‘سحر ثمرین، نیسلے پاکستان کی کوالٹی ایشورنس کی ہیڈ نے کہا:’’کھانے کی حفاظت کے قوانین اور معیار کا مؤثر نفاذ اندورنِ ملک اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں قومی مصنوعات کی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔انجینئر عدنان اکرم، قائم مقام ڈی جی ، پی سی ایس آئی آر لاہور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’ ایجنڈے پر کھانے کی حفاظت اور قومی خوراک کے قوانین کو ڈالنا پاکستان کا اقتصادی ترقی کی طرف پہلا قدم ہے۔ یہ کھانے کے معیاراور اسٹینڈرڈ پر نظر رکھتے ہوئے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی سہولت کے ساتھ ساتھ صارفین کی صحت کی حفاظت کرے گا۔‘‘اس موقع پر PCSIR ، پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد(UAF) ، یونیوسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور (UVAS) اور پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس کے عہدیداروںاور دیگر ریگولیٹری حکام نے شرکت کی، اس کے علاوہ سرٹیفیکیشن کے مختلف اداروں کے نمائندوں سمیت خام مال اور پیکیجنگ مٹیریل کے سپلائرز نے بھی شرکت کی، اور تقریب کو رونق بخشی۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.