بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز کا سنسنی خیز میچ جاری، بنگال ٹائیگرز کی فتح سے پاکستان کو فائدہ حاصل ہونے کا امکان
کالی آندھی کی شکست سے پاکستان کیلئے ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کا مقابلہ قدرے کم مشکل ہو جائے گا
محمد علی پیر 17 جون 2019 21:58
(جاری ہے)
دونوں ٹیموں نے اب تک صرف ایک ہی میچ میں فتح حاصل کی ہے۔
ایسے میں اگر بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کو شکست دیتی ہے، تو اس کا فائدہ پاکستان کو پہنچ سکتا ہے۔ اس سے قبل ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 322رنز کا ہدف دیا ۔ ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم گیل بغیر کوئی رن بنائے پوویلن لوٹ گئے ،لوئس اور شائی ہوپ نے دوسری وکٹ کے لیے 116رنز جوڑے اور اس دوران دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جس کے بعد لوئیس 70رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بنے ،نکولس پوران 25رنز بناکر شکیب کی دوسری وکٹ بنے ،ہوپ اور ہیٹمائر نے چوتھی وکٹ کیلئے85رنز جوڑے جس کے بعد ہیٹمائر50رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، دو گیندوں بعد آندرے رسل بھی کوئی رن سکور کیے بغیر پوویلین لوٹ گئے ۔کپتان جیسن ہولڈر کی اننگز33رنز تک محدود رہی،شائی ہوپ 96رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر چھکا لگانے کی کوشش میں آﺅٹ ہوئے ،دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اب تک صرف ایک ہی کامیابی حاصل کر سکی ہیں اور انہیں اپنے 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حیرت انگیز طور پر دونوں ہی ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے تمام میچز میں کامیابی درکار ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں محمد متھن کی جگہ لٹن داس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کالوس بریتھ ویٹ کی جگہ ڈیرن براوو کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میں اپنی کامیابی جنوبی افریقہ کے خلاف حاصل کی جبکہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.