ایران کا صدر مرسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 18 جون 2019 12:41

ایران کا صدر مرسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے مصر کے پہلے منتخب معزول صدر محمد مرسی کی اچانک انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران مصر کے عوام کی سوچ و فکرکا احترام کرتا ہے اورمصر کے معزول صدر محمد مرسی کے انتقال پر اس ملک کے عوام، مرحوم کے اہلخانہ اور ان کے بہی خواہوں کو تعزیت پیش کرتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے محمد مرسی کے لئے بار گاہ رب العزت سے مغفرت اورمرحوم کے اہلخانہ کیلئے صبرکی دعا کی۔مصر کے معزول صدر محمد مرسی پیر کو مصر کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں پیشی کے دوران انہیں کمرہ عدالت میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بعد ازاں وہ انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مصر پر ہمیشہ سے ہی ڈکٹیٹرز کی حکومت رہی ہے لیکن محمد مرسی پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے۔

2011 میں عرب سپرنگ کے نتیجہ میں اس وقت کے صدر حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا جس کے بعد محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری صدر منتخب ہوئے۔وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن ایک سال بعد 2013 میں ایک اور فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کے اقتدار کا خاتمہ کر کے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا اوران کی جماعت پر پابندی عائد کر دی گئی اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :