ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کوکپاس کے پودوں پر پھول ڈوڈی بننے کے دوران فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت

منگل 18 جون 2019 14:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ماہرین زراعت نے کپاس کے پودوں پر پھول ڈوڈی بننے کے دوران فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ مرحلہ میں سفید مکھی ، ملی بگ ، لشکری سنڈی اور پتہ مروڑ وائرس کپاس کی فصل پر حملہ آور ہو سکتاہے اسلئے کاشتکار فصل کو ان بیماریو ں و کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے کھیتوںکے اندر و ارد گرد موجود تمام جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی یقینی بنائیں تاکہ غیر ضروری متبادل خوراکی پودے تلف ہونے سمیت فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کپاس کی امریکن سنڈی کے انسداد کیلئے کاشتکار ہفتے میں 2مرتبہ پیسٹ سکائونٹنگ کاعمل بھی دہرائیں اور ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا صبح یا شام کے وقت سپرے کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی گروپ کی زہروں کے بار بار سپرے سے بھی گریز کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ جن کھیتوںمیں نائٹروجنی کھاد کی کمی ہو وہاں بوران اور زنک کا بذریعہ سپرے فوری استعمال بھی کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :