اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ

منگل 18 جون 2019 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے منگل کو سبزیوں اور پھلوں کے جاری کئے گئے نرخنامہ کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ میں آلو 20 سے 24 روپے کلو، پیاز 30 سے 24 روپے کلو، ٹماٹر 18 سے 22 روپے کلو، ادرک220 سے 250 روپے کلو، ادرک (تھائی) 220 سے 250 روپے فی کلو، لہسن دیسی 140 سے 165 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 175 سے 195 روپے، لیموں دیسی 90 سے 100 روپے کلو، بھنڈی 42 سے 50 روپے فی کلو، کدو 52 سے 58 روپے کلو، بینگن 22 سے 26 روپے کلو، مٹر 75 سے 90 روپے کلو، فراش بین 64 سے 75 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 42 سے 48 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 40 سے 49 روپے، کھیرا 26 سے 32 روپے کلو، شملہ مرچ 64 سے 78 روپے کلو، سبز مرچ 49 سے 57 روپے کلو، پھول گوبھی 42 سے 48 روپے کلو، بند گوبھی62 سے 74 روپے کلو، کریلا 44 سے 50 روپے کلو، سبز توری 50 سے 60 روپے کلو، پالک 10 سے 13 روپے گٹھی، ماڑو 32 سے 38 روپے کلو، مولی 11 سے 14 روپے، اروی 62 سے 70 روپے کلو، گاجر چائنہ 49 سے 58 اور شلجم 52 سے 57 روپے فی کلو، شیور مرغی 150 روپے کلو اور انڈے فی درجن 78 روپے مقرر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کلو (ایرانی) 140 سے 185 روپے فی کلو، سیب گولڈن 220 سے 250 روپے فی کلو، وائٹ سیب 100 سے 140 روپے فی کلو، سیب امبری 100 سے 140 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 78 سے 115 روپے فی درجن، لوکاٹ 10 سے 13، امردو 78 سے 115 روپے فی کلو، آم مالدہ سرولی 60 سے 80 روپے فی کلو، آم سندھڑی 80 سے 105 روپے، آم لنگڑا 45 سے 55 روپے، آم دوسہری 48 سے 58 روپے، گرما 25 سے 32 روپے فی کلو، چیری 140 سے 180 روپے فی کلو، خربوزہ 20 سے 24 روپے فی کلو، سفید شربوز 20 سے 24 روپے فی کلو اور تربوز 10 سے 13 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :