نیٹو کے اجلاس کے دوران ترک اور امریکی وزرائے دفاع ملاقات کریں گے،جنرل ٹوڈ والٹرز

منگل 18 جون 2019 16:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) روسی میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاملے پر ترکی اور امریکا کے مابین بات چیت جاری رہے گی۔ امریکی جنرل ٹوڈ والٹرز کے مطابق آئندہ ہفتے نیٹو کے اجلاس کے دوران ترک اور امریکی وزرائے دفاع ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے ترکی کو ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ منسوخ کے فیصلے کے بعد بھی نیٹو اور امریکا کے تعلقات انتہائی مثبت اور مستحکم ہیں۔ واشنگٹن نے ابھی حال میں کہا تھا کہ اگر ترکی نے روسی میزائل نظام S-400 خریدا تو اسے ایف 35 طیارے نہیں دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :