مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

مورگن نے 17 چھکے لگا کر روہت شرما، گیل اور ڈی ویلیئرز کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ کر سنگ میل عبور کیا

منگل 18 جون 2019 20:22

مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے ..
مانچسٹر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اننگز میں 17 چھکے لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر روہت شرما، کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا۔

(جاری ہے)

تینوں بلے بازوں نے یکساں 16 چھکے لگا رکھے تھے۔ منگل کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں مورگن قہر بن کر حریف بائولرز پر ٹوٹ پڑے۔ انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا۔ انہوں نے 71 گیندوں پر 17 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 148 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اننگز میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :