الیکشن کمیشن نے سابقہ قبائلی علاقہ میں دو افسران کے انتخابی شیڈول کے بعد ہونے والے تبادلے منسوخ کردیئے

بدھ 19 جون 2019 17:18

الیکشن کمیشن نے سابقہ قبائلی علاقہ میں دو افسران کے انتخابی شیڈول کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) الیکشن کمیشن نے سابقہ قبائلی علاقہ میں انتخابی شیڈول کے بعد گریڈ 17 کے دو افسران کے ہونے والے تبادلے منسوخ کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے 14 جون کو صوبائی حکومت کی جانب سے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر ممریز خان جن کا تبادلہ جنوبی وزیرستان ہائیڈل پاور و اریگیشن سے ضلع کرم جبکہ جاوید اقبال پرسنل اسسٹنٹ انجینئر کا تبادلہ ضلع کرم سے جنوبی وزیرستان میں کیا گیا تھا‘ اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تبادلے کا یہ نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔