اقوا متحدہ کا ڈاکٹر محمد مرسی کی موت کا فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ

بدھ 19 جون 2019 20:08

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دفتر نے مصر کے سابق صدرڈاکٹر محمد مرسی کی عدالت میں سماعت کے دوران ہونے والی موت کے واقعہ کی فوری اور مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاملات کے ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ یولیولے نے کہا’’حراست میں کسی بھی حادثاتی موت کے بعد ایک خود مختار ادارہ کی جانب سے موت کی وجوہات کو واضح کرنے کے لئے فوری طور پر، منصفانہ اور مکمل طور پر شفاف جانچ ہونی چاہئے‘‘۔

مسٹر یولیولے نے مسٹر مرسی کی موت کے ٹھیک ایک دن بعد کہا’’مسٹر محمدمرسی کی حراست کی شرائط کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے، جس میں ناکافی طبی دیکھ بھال تک رسائی شامل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ تقریبا چھ سال کی حراست کے دوران اپنے وکلائ اور رشتہ داروں تک پہنچ کو لے کر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے‘‘۔