دُبئی میں مقیم بھارتی نوجوان نے ماں کو بھوکا پیاسا رکھ کر مار ڈالا
پولیس کی جانب سے نوجوان اور اسکی بیوی کے ہاتھوں معمر خاتون کی شدید مار پیٹ کا بھی انکشاف ہوا ہے
محمد عرفان جمعرات 20 جون 2019 11:20
(جاری ہے)
تاہم دونوں میاں بیوی نے خود پر عائد ان الزامات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ان ملزمان کے سامنے فلیٹ میں مقیم ایک ہندوستانی شخص نے دیکھا کہ ایک بوڑھی خاتون اپنے بیٹے کے فلیٹ کی بالکونی میں تقریباً برہنہ حالت میں موجود تھی جس کے جسم کے مختلف حصّوں پر جلائے جانے کے نشان بھی نظر آ رہے تھے۔بُڑھیا کی حالت بہت تشویشناک دکھائی دے رہی تھی۔ ہمسائے نے خاتون کی یہ خراب حالت دیکھ کر ایمبولینس بُلا لی۔ جب خاتون کو طبی امداد کا عملہ لے جا رہا تھا تو وہ جلائے جانے کے باعث شدید تکلیف میں کراہ رہی تھی۔ بے شرمی کی بات تو یہ ہوئی کہ اُس کا بیٹا بھی اُس کی انتہائی تشویش ناک حالت کے دوران بھی ساتھ جانے کو تیار نہ ہوا۔ جس پر ہمسائے کو بہت حیرانی ہوئی۔ اُس نے نوجوان سے کہا کہ اُسے اپنی ماں کے پیچھے ہسپتال ضرور جانا چاہیے۔ اس پر یہ نوجوان دکھاوے کی خاطر ایسا کرنے کو تیار ہو گیا۔ہسپتال کے عملے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ جب بیٹے سے پوچھا گیا کہ ماں کی یہ حالت کیسے ہوئی تو اس کا کہنا تھا کہ اُس نے غلطی سے خود پر گرم پانی گرا لیا ہے۔جبکہ اس خود غرض بیٹے نے اپنی درد سے تڑپتی ماں کو ایمبولینس میں سوار کرانے میں بھی کوئی مدد نہ دی، بلکہ یہ کام ہمسایوں نے انجام دیا۔موت کے وقت خاتون کا وزن صرف 29 کلو گرام تھا جس سے پتا چلتا تھا کہ اسے کئی مہینوں تک کھانے کے لیے کچھ نہیں دیا جاتا رہا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 3 جولائی 2019ءکو ہو گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.