سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور بجٹ سے متعلقہ دیگر وزارتوں کے حکام کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لے لیا

جمعرات 20 جون 2019 13:49

سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور بجٹ سے متعلقہ دیگر وزارتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزارت خزانہ ایف بی آر اور دیگر بجٹ سے متعلقہ وزارتوں کے وزراء اور حکام کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی حاضر نہ ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران پی ٹی آئی کے رکن راجہ ریاض نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بجٹ تقاریر کا کوئی بھی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اسی کو پارلیمنٹ کہتے ہیں یہاں آواز اٹھانے سے بہتری آئے گی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نماز پڑھنے کے لئے گئے ہیں ان کا سٹاف نوٹس لے رہا ہے۔ اس دوران حماد اظہر ایوان میں واپس آئے اور انہوں نے کہا کہ سینٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس ساتھ جاری ہے مجھے وہاں بھی جانا پڑتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ آپ کو یہاں موجود رہنا چاہیے۔