بطور اداکارہ وہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، نمل خاور

جمعہ 21 جون 2019 11:31

بطور اداکارہ وہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، نمل خاور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء)پاکستانی اداکارہ نمل خاور کا کہنا ہے کہ بطور اداکارہ وہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نمل خاور کا اپنے ایک انڑویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ کوئی خاص کردار ادا کرنا پسند نہیں کرتی ہیں،بطور اداکار وہ ہر کردار ادا کرنا چاہیںگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اداکاری کے اس مرحلے میں ہیں جہاں وہ اپنے کام سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں ۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کا ڈرامہ ’’شہرِ ذات ‘‘ میں جو کردار ہے وہ ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ یہ ان کا پسندیدہ کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سادہ طبیعت ہیں اور وہ ان کے نزدیک پیسہ زندگی کے ہر سکون اور خوشی کا نعم البدل نہیں ہے ۔