بورے والا ،ڈسڑکٹ کرکٹ چیمپئین شپ

بی ٹی ایم کرکٹ کلب کراؤن کرکٹ کلب کو ہراکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 21 جون 2019 20:17

بورے والا ،ڈسڑکٹ کرکٹ چیمپئین شپ
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) ڈسڑکٹ کرکٹ چیمپئین شپ میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب کراؤن کرکٹ کلب کو ہراکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں بی ٹی آیم کرکٹ کلب اور کراؤن کرکٹ کلب کے درمیان کواٹر فائنل قائداعظم سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلا گیا کراؤن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ 35 اوورز میں 143رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے کراؤن کرکٹ کلب کی طرف سے عاطف منظور اور علی بھٹی نے بالترتیب 40 اور 41 رنز بنائے، بی۔

ٹی۔ایم کرکٹ کلب کی طرف سے محمد نعمان اور محمد معظم نے 4/4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کیجواب میں بی۔ٹی۔ایم کرکٹ کلب نے مطلوبہ سکور 29 ویں اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے آؤٹ ھونے پر پورا کرکے میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بی۔

(جاری ہے)

ٹی۔ایم کرکٹ کلب کی طرف سے محمد فاروق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی شاندار آنںگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 27 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا ،جبکہ زاہد کرکٹ کلب،میلسی کرکٹ کلب میلسیاور سید انورعلی شاہ کرکٹ کلب پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں ،مورخہ 22,جون بروز ہفتہ کو بی ٹی ایم کرکٹ کلب اور زاہد کرکٹ کلب کے درمیان چیمپئن شپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل مورخہ 23 جون بروز اتوار کو میلسی کرکٹ کلب میلسی اور سید انور علی شاہ کرکٹ کلب بورے والاکے مابین کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :