کراچی: سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت

نیب نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

ہفتہ 22 جون 2019 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) نیب نے سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا.ریفرنس میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر اور نذیر زرداری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔نیب کچھ عرصے سے مصطفیٰ کمال کے خلاف تحقیقات کررہی تھی۔

(جاری ہے)

مصطفٰی کمال جب کراچی کے میئر تھے تو ساحل سمندر پر زمین کی الاٹمنٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔اس معاملے کو بنیاد بنا کر نیب نے ریفرنس میں مصطفیٰ کمال و دیگر پر الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔زمین 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی جو 2005 میں نجی تعمیراتی کمپنی نے لیز پر حاصل کرلی۔مصطفیٰ کمال نے بطور سٹی مہئر بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کی غیرقانونی اجازت دی۔#