چٴْو ڈونگ یٴْو108ووٹ لے کر عالمی ادارہ خوراک کے پہلے چینی صدر منتخب

پیر 24 جون 2019 09:35

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے ایف اے او کے رکن ملکوں نے رائے شماری کے ذریعے چٴْو ڈونگ یٴْو کو نیا سربراہ منتخب کر لیا ۔چٴْو ڈونگ یٴْو اس عالمی ادارے کے پہلے چینی سربراہ ہیں۔

(جاری ہے)

55 سالہ ماہر حیاتیات کو تنظیم کے رکن ممالک کے ایک سو آٹھ ووٹ حاصل ہوئے۔ مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے اس ادارے کے ساڑھی11 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔ اس ادارے کا مقصد ہے کہ 2030ء تک دنیا کو بھوک سے نجات دلائی جا سکے۔ ایف اے او کا صدر دفتر اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہے۔