دنیا بھر میں رجسرڈ مہاجرین کی تعداد 5کروڑ سے زائد ، روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہوتا ہے، اقوام متحدہ

پیر 24 جون 2019 09:35

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) دنیا بھر میں اس وقت 50 ملین سے زائد انسان اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں ہیں۔ یہ اعداد و شمار 20 جون 2019 ء کو دنیا بھر میں منائے جانے والے ہجرت کے دن پر اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کئے گئے۔ مزید برآں اس عالمی ادارے کے اندازے یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس فہرست میں روزانہ کی بنیادپر ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیل میں جائیں تو پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں کم از کم 20 افراد جنگ، دہشت گردی اور جبر و تعاقب کا شکار ہو کر اپنا سب کچھ پیچھے چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق 71 ملین افراد اس وقت بیخ کنی کا شکار ہیں یعنی اپنی جڑیں، اپنے آبائو اجداد یا اپنی سرزمین چھوڑ کر کسی دوسرے خطے کی طرف ہجرت کر چٴْکے ہیں۔

ایسے انسانوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے جنہوں نے کوئی بین الاقوامی سرحد تو پار نہیں کی مگر اپنے ہی وطن میں اپنا گھر بار چھوڑ کر در بدر ہو رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق ہر وہ شخص جو قومیت، نسل، مذہب، کسی خاص سیاسی یا سماجی حلقے سے وابستگی یا اپنی سیاسی رائے کے سبب جبر و ستم یا عقوبت کے خطرات سے بچنے کے لیے اپنا گھر بار اور ملک ترک کرنے پر مجبور ہے، وہ مہاجر ہے۔

متعلقہ عنوان :